قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ہیڈکواٹر میں رپورٹ کرکے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق عبوری کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ بطور کوچ ہر ایک اسائنمٹ چیلنج ہوتی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا فخر کی بات ہےاور ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کے ساتھ کام کا تجربہ ہے،ابھی تمام نظر نیوزی لینڈ سیریز پر ہیں، آگے کا سوچ رہے ہیں، ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے بہترین سکواڈ کا اعلان ہواہے۔

انکا مزیدکہنا تھا کہ ٹیم اچھا کرے یا برا اس کی ذمہ داری لیں گے،پلان یہی ہے کہ بے خوف کرکٹ کھیلیں،سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق اورسابق باﺅلنگ کوچ وقار یونس کا مستعفی ہونے کا فیصلہ اپنا ہے میں ان کے اس فیصلے پر کچھ نہیں کہوں گا۔

اضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باولنگ کوچ وقار یونس نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے مصباح الحق نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ” اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ مجھے اپنے اہلخانہ سے دور بائیو سیکیور ماحول میں کافی وقت گزارنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے میں نے اس عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے“۔

اپنا تبصرہ بھیجیں