فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پہلی موبائل بس ویکسین سروس کا آغاز کردیا، بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی: ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایف انڈسٹریل ایریا میں پہلی موبائل بس ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔ موبائل بس سے یومیہ پانچ ہزار افراد مستفید ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم نے تمام صنعتی زونز میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یکم اگست کو سندھ میں کل 2 لاکھ 11 ہزار لوگوں نے ویکسینیشن کرائی ہے، لوگ کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کرانے کے قائل ہورہے ہیں۔ مرتضی وہاب نے یہ بھی بتایا کہ ابھی بھی کچھ لوگ ہیں جو ماسک کا استعمال نہیں کررہے ہیں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ ٹاسک فورس کو ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 87 فیصد افراد کی ویکسینیشن نہیں ہوئی جبکہ متاثرہ 13 فیصد افراد کی ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

ترجمان حکومت سندھ کا کہنا تھا کہ میں نے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا ہے، ایکسپو سینٹر کے بعد 11 مختلف سینٹرز پر 24 گھنٹے ویکسینیشن لگانے کا کام ہورہا ہے وہاں جو اسٹاف موجود ہے مسلسل ویکسین لگارہا ہے جبکہ سندھ حکومت نے 24 گھنٹے ویکسین شروع کرنے کی ہدایت دی تھی جسے پورا کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں