فردوس عاشق اعوان کوپنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ کیا دیا ، لوگوں نے ان سے نظریں ہی پھیر لیں۔ فردوس عاشق اعوان کوپنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان حال ہی میں پی پی38سیالکوٹ سے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن احسن سلیم بریار کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے پنجاب اسمبلی پہنچیں تو انہیں اسمبلی کے عملے نے اسمبلی حال میں داخل ہونے سے ر وک دیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے استفسار پر اسمبلی کے عملے نے انہیں بتایا کہ نام مہمانوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ اس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلے میرا نام مہمانوں کی فہرست میں شامل تھاتاہم بعد میں نکالا گیا، مجھے پتا کروانا پڑے گا کس نے میرا نام نکلوایا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر روکے جانے پر حیران رہ گئیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، احسن سلیم بریار کی بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف برداری میں شرکت کئے ہی واپس روانہ ہو گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں