عوام کی مضبوطی اداروں کی مضبوطی سے ہوتی ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عوام صرف تب محفوظ ہوتی ہے جب ادارے مضبوط ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان میں بیٹھ کر پاکستان اور فوج کے خلاف ٹرینڈز چلانے والے اور ان کا دفاع کرنیوالے آج افغانستان کی صورتحال سے آنکھیں چرارہے ہیں، عوام صرف تب محفوظ ہوتی ہے جب ادارے مضبوط ہوں ہمیں اللہ کا شکر کرنا چاہئے کہ پاک فوج اور دیگر ادارے تسبیح جیسی ترتیب میں ہمارے گرد حصار بنائے ہوئے ہیں۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ افغانستان کے حکمرانوں نے عشروں ملک کو لوٹا وسائل ادارے بنانے پر نہیں لگائے، بلکہ ذاتی تجوریاں بھریں اس کا نتیجہ ہے کہ آج ان کا دفاعی حصارریت کی دیوار ثابت ہوا ہے، ہمیں آزادی کی قدر اور ملک کی اہمیت سے روشناس رہنا چاہیے اور اور جھوٹے پراپیگنڈوں سے ہشیار بھی رہنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں