عمر اکمل نے اپنے حوالے سے زیر گردش خبروں کو جعلی قرار دے دیا

قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے سوشل میڈیا پر اپنے حوالے سے زیر گردش خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ عمراکمل چند روز قبل امریکا روانہ ہوگئے تھے جہاں وہ مقامی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ عمر اکمل پاکستان چھوڑ کر مستقل طور پر امریکا چلے گئے ہیں اور وہ مزید کرکٹ امریکا میں ہی کھیلیں گے۔

عمر اکمل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ سب سے درخواست ہے کہ میرے بارے میں غلط خبریں مت پھیلائیں۔

تاہم عمراکمل کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ کن خبروں کو نہ پھیلانے کی بات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں