عمر اکمل نےامریکہ میں اپنے پہلے میچ کتنے رنز بنائے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عمر اکمل امریکہ میں اپنے پہلے ہی میچ میں صفر پر آوٹ ہو گئے ۔

عمر اکمل نے امریکہ میں ناردرن کیلی فورنیا کرکٹ ایسوسی ایشن سے معاہدہ کرلیا ہے۔ وہ معاہدہ کرنے کے بعد کیلی فورنیا زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔پاکستان میں مختلف تنازعات کا شکار رہنے والے عمر اکمل معاہدے کے بعد اپنے پہلے میچ کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے ہیں۔ عمر اکمل نے اپنے پہلے میچ میں چار اوورز بھی کرائے لیکن اس میں بھی انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔عمر اکمل کے پہلے میچ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

https://twitter.com/DennisCricket_/status/1444929532297826309?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1444929532297826309%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F05-Oct-2021%2F1349123

اپنا تبصرہ بھیجیں