عمران خان نے اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کردی

وزیراعظم عمران خان نے اپنے 2017 کے دورۂ کوہستان سے ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر2017ء میں کیے گئےخیبر پختوخوا کے ضلع کوہستان کے دورے کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں عمران خان مقامی لوگوں کے ہمراہ کافی خوش نظر آرہے ہیں ۔

وزیراعظم کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر کافی پسند بھی کیا گیا اور صرف چند ہی گھنٹوں میں 1لاکھ سے زائد لوگ اس پوسٹ کو لائیک کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں وہ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں۔

عمران خان سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر اپنے مداحوں کو بطور وزیراعظم پاکستان اپنی روزانہ کی مصروفیات سے آگاہ رکھتے ہیں چاہے وہ کابینہ کا اجلاس ہو یا کوئی تقریب جس میں وہ شریک ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں