گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کی دُنیا میں بھی شہرت پانے والے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے پہلے پشتو گانےکا ٹیزر جاری کردیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے اپنے پہلے پشتو گانے کا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں گلوکار کے ہمراہ معروف پشتون گلوکارہ گُل پانڑہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
Yo Lo! TEASER ka maza lo!
You guessed the co-singer right but you didn’t know there were two 🙂
Now guess the song?
🤔😜🎉🎺Releasing this Pashtun Culture Day. #Pashto #Pashtun #PashtunCultureDay pic.twitter.com/hWESys0ego
— Ali Zafar (@AliZafarsays) September 19, 2021
ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ٹیزر کے مطابق علی ظفر کا یہ گانا رواں ماہ 22 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
علی ظفر نے اپنے اس نئے آنے والے گانے میں پشتون کلچر کو بخوبی انداز میں پیش کیا ہے۔
گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ٹیزر کا مزہ لیجیے۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ نے شریک گلوکارہ کا صحیح اندازہ لگایا لیکن آپ نہیں جانتے تھے کہ اس گانے میں میرے ساتھ دو گلوکار ہیں۔‘
علی ظفر نے یہ بھی لکھا کہ ’اب آپ اندازہ لگاکر بتائیں کہ میرے اس گانے کا نام کیا ہوگا؟‘
اُنہوں نے مزید بتایا کہ ’اُن کا یہ گانا پشتون کلچر ڈے کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ وہ اب سندھی، بلوچی کے بعد پشتو زبان میں بھی اپنا گانا جاری کرنے والے ہیں۔