عبداللہ عبداللہ کی خلیل الرحمٰن حقانی اور دیگر طالبان رہنماؤں سے ملاقات

افغانستان کے سابق چیف ایگزیکٹو اور اشرف غنی حکومت کی جانب سے قائم کی گئی قومی مفاہتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے آج خلیل الرحمٰن حقانی اور دیگر طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے بعد عبداللہ عبداللہ کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عبداللہ عبداللہ نے انصاف پر مبنی آزاد اور متحد افغانستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے طالبان رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ سماجی انصاف کی عدم موجودگی میں تحفظ دینا اور قومی اتحاد مضبوط کرنا ناممکن ہے۔

اعلامیے کے مطابق خلیل الرحمٰن حقانی نے شرکاء کو یقین دلایا کہ وہ کابل کےشہریوں کو سکیورٹی دینےکیلئے سخت محنت کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق طالبان رہنما نے لوگوں کو تحفظ دینےکیلئے ملک کے سیاسی رہنماؤں اور عمائدین سے مدد کی درخواست کی ہے۔

علاوہ ازیں جلال الدین حقانی کے بیٹےانس حقانی کابل میں اہم ملاقاتیں کرنے کے بعد خوست روانہ ہوگئے ہیں۔

انس حقانی نے گذشتہ روز حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں