عبدالقادر بلوچ اور ثناءاللہ زہری کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

عبدالقادر بلوچ اور ثناءاللہ زہری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے مسلم لیگ ن کے رہنما ثنااللہ زہری، سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ،سابق رکن بلوچستان اسمبلی کرنل (ر) یونس چنگیزی ، سمیت کئی بڑے ناموں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر علی مدد جتک کی رہا ئش گاہ پر ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ثنااللہ زہری نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیں بےعزت کیا ، اس لیے ہم نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان عزت کی خاطر کیا تھا۔ نوازشریف کو کہا صرف عزت چاہیے اور کچھ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ن لیگ کا بہت مشکل حالات میں ساتھ دیا تھا مگر نواز شریف میں وفا نہیں۔

اس موقع پر عبدالقادر بلوچ نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں صوبوں کو حقوق دیئے،بلوچستان کو پیپلزپارٹی کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں