عالمی برادری افغانوں کی سماجی اور اقتصادی معاونت یقینی بنائے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری افغانوں کی سماجی اور اقتصادی معاونت یقینی بنائے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے افغانستان میں فلاح و بہبود سے متعلق اقوام متحدہ کے کردار کو سراہا اور افغانستان سے انخلا پر پاکستان کی معاونت سے آگاہ کیا۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے افغانستان میں فلاحی اداروں کی معاونت پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں