صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی میڈیا کی ڈیجیٹلائزیشن کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزارت اطلاعات و نشریات کے نیشنل ڈیجیٹل انفارمیشن پلیٹ فارم ’’ این ڈی آئی پی ‘‘ منصوبہ کے تحت قومی میڈیا کی ڈیجیٹلائزیشن کا افتتاح کر دیا۔

پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی میڈیا کی ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبہ کے تحت پاکستان ٹیلی وژن ، ریڈیو پاکستان ، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ، پیمرا ، پی آئی ڈی ، ڈیجیٹل میڈیا ونگ اور میڈیا یونیورسٹی کا افتتاح کیا۔

تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین ،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب ، انسانی حقوق کی وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کے علاوہ اعلیٰ حکام بھی شریک تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں