شہباز اور نواز شریف کا پی ڈی ایم کو متحرک اور حکومت مخالف تحریک تیزکرنےکا فیصلہ

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے رابطہ کرکے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کےکل ہونے والے اجلاس سے متعلق مشاورت کی ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف پی ڈی ایم کے کل ہونے والے اجلاس سے قبل متحرک ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے پی ڈی ایم اجلاس کے سلسلے میں پارٹی قائد نواز شریف سے فون پر مشاورت کی، دونوں رہنماؤں نےحکومت مخالف تحریک تیزکرنےاورپی ڈی ایم کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نےشہبازشریف کوپارٹی سطح پربھی لیگی رہنماؤں کو متحرک کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ شہباز شریف پی ڈی ایم اجلاس سے قبل پارٹی رہنماؤں کااجلاس بھی بلائیں گے۔

خیال رہےکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں