شکر گڑھ میں سکول وین کھائی میں جا گری، 11 طالبعلم زخمی

شکر گڑھ کے درمان روڈ پر جموں ہاوس کے قریب ایک اسکول کی وین کھائی میں جا گری، جس میں سوار 11طالبعم زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع ناروال کی تحصیل شکر گڑھ کے درمان روڈ پر جموں ہاوس کے قریب ایک اسکول وین کے حادثے میں وین میں سوار 11 طالب علم زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام زخمی طلبہ کو کھائی میں حادثے کا شکار وین سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں