شمالی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید،آئی ایس پی آر

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’ آئی ایس پی آر‘‘ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران 29 سالہ سپاہی شاہد شہید ہوگئے جو بہاولنگر کے رہائشی تھے۔ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے کی کلیئرنس کی جا رہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر فوجیوں کی اس طرح کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں