شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسپین وام میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد کا اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں