شاہ زیب محسود نے ایم ایم اے چمپئن شپ جیت لی

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب محسود نے کرغستان میں اپنے مدمقابل کھلاڑی کو پہلے ہی راونڈ میں ناک آوٹ کرکے ایم ایم اے ایشین چیمپئن شپ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کرغستان میں ہونے والی ایم ایم اے چیمپئن شپ کے 75 کیٹگری کے مقابلے میں پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان تحصیل مکین سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب محسود نے اپنے مدمقابل کھلاڑی کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک اوٹ کر کے ایشین ٹائٹل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا، واضح رہے کہ شاہ زیب محسود کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقہ تحصیل مکین توداچینہ سے ہے، انھوں گزشتہ کئی سالوں سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی مدد آپ کے تحت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنے ملک کا نام روشن کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں