شاہراہِ قراقرم شیطان پڑی سے پٹن تک کھول دی گئی

لینڈ سلائیڈنگ کے بعد لوئر کوہستان میں شاہراہِ قراقرم کو شیطان پڑی سے پٹن تک کھول دیا گیا ہے، تاہم گلگت اور اپرکوہستان کے لیے شاہراہ بدستور بند ہے۔

رپورٹس کے مطابق شاہراہ قراقرم کو کھولنے کے لیے ایف ڈبلیو او نے کام شروع کردیا ہے، آج صبح تک شاہراہ کو دو طرفہ ٹریفک کے لیے کھولے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے دو روز سے بند ہے، شاہراہ کی بندش سے گلگت سے راولپنڈی جانے والے مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں