فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) 2021 تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا، سال 2021 میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی شرح 2.11 فیصد رہی۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2021 تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ امتحانی نتائج کے مطابق سال 2021 میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی شرح 2 اعشاریہ 11 فیصد رہی ہے۔
ایف پی اسی سی کے نتائج کے مطابق 39 ہزار 650 امیدواروں نے امتحان کیلئے درخواست دی تھی جبکہ 17 ہزار 240 امیدواروں نے سی ایس ایس تحریری امتحان میں حصہ لیا تھا جس میں سے صرف 364 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے کامیاب امیدواروں کو ایف پی ایس سی کی ویب سائیٹ کا وزٹ کرتے رہنے کی ہدایت کی ہے۔