سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا

کراچی: ماضی کے یادگار مزاحیہ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ دردانہ بٹ کو طبیعت ناسازی کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے مزاحیہ ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرنے والی ماضی کی مشہور اداکارہ دردانہ بٹ شدید علیل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سینئر ترین اداکارہ دردانہ بٹ کینسر سے نبرد آزما ہیں، میزبان خالد ملک نے اس خبر کو سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا گیا۔

خالد ملک نے انسٹا گرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دردانہ بٹ کی طبیعت ناساز ہے، ان کی صحت کیلئے دعا کریں، ہماری قابل احترام دردانہ بٹ آپا اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و تندرستی دے۔خالد ملک کے بعد دیگر اداکاروں نے بھی ان کی صحت کیلئے دعاؤں کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ 83 سالہ دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور کامیڈی ڈرامہ ’ففٹی ففٹی‘ میں معین اختر کے ساتھ کیا تھا۔

سینئر اداکارہ کو ان کی بہترین صلاحیتوں کے اعتراف میں سال 1985 میں پی ٹی وی کی جانب سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں