سونے کی قیمت میں پھرسے اضافہ

کراچی: صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پورے ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اور فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے سے 109100 ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اس کی مارکیٹ میں 93536 روپے میں خریدوفروخت ہوئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 15 ڈالر اضافہ ہوا۔ اس کی عالمی سطح پر 1752 ڈالر میں فروخت ہوئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔ 10 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کم ہو گئی تھی۔
اس سے قبل 9 اگست کو سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں