سونے کی قیمت میں مزید کمی

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہوگئی۔دس گرام سونے کی قدر 600 روپے کم ہوکر 93021 روپے ہوگئی جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قدر 16 ڈالر کم ہو کر1747 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں