سوشل میڈیا اور موبائل وقت ضائع کرنے والے ٹول ہیں، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ طلبا کو اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے پاکستان کے پہلے بختاور کیڈٹ کالج نوابشاہ کا دورہ کیا جہاں وہ تین روزہ تبلیغی دورے پر نوابشاہ آئے ہوئے ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کو بختاور کیڈٹ کالج کے پرنسپل ریٹائر برگیڈ ئیر محمد امین نے ویلکم کیا ۔

شاہد آفریدی کی جا نب سے کیڈٹس کو دینی تعلیمات اور دین اسلام میں خواتین کے حقوق پر لیکچر بھی دیا گیا۔

اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور موبائل وقت ضائع کرنے والے ٹول ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب میں کرکٹ سے بھی مایوس تھا،کچھ کپتان مجھے کرکٹ سے نکالنا چاہتے تھے لیکن پھر دین اسلام اور تبلیغ کی بدولت مجھے کافی ہمت ملی۔

 سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ کیڈٹس تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی بھرپور حصہ لیں ۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ رمیز راجہ سے بہتری کی امید ہے، رمیز بھائی کافی با صلاحیت انسان ہیں. چیئرمین کے لئے انکی خدمات لی جاسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں