سندھ کے علاوہ پورے ملک میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، شفقت محمود

سندھ کے علاوہ دیگر تمام صوبوں میں قائم تعلیمی اداروں کو بتدرج کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کے لیے مختلف آپشنز پر غور ہوا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودنے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے 50 فیصد طلبہ حاضری کیساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ سندھ کے علاوہ پورے ملک میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں عملے کی ویکسی نیشن 31اگست تک کروانے کا کہا ہے۔ یونیورسٹیوں میں ڈرائیورز اور دوسرے عملے کی بھی ویکسی نیشن کا کہا گیا ہے جبکہ بھی وزراء اپنے اپنے صوبوں میں یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی ویکسی نیشن کروائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے پہلے ہی 8 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر تعلیم سندھ کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے کر صوبے میں موجود تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کرینگے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہ دھریں، بچوں کی صحت اور تعلیم کا خیال رکھا جائے گا۔ تعلیم کے سلسلے میں اگلا اجلاس 25 اگست کو ہوگا، جس میں صحت کے حوالے سے ایشوز اوراگلے لائحہ عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں