سندھ میں کورونا سے 14 مریضوں کی اموات، 1263 نئے کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16498 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 1263 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 مریض انتقال کرگئے۔

انہوں نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 6924 ہو چکی ہے۔ آج مزید 918 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 375930 ہوچکی ہے، اب تک 5560720 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں اب تک 433651 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جبکہ اس وقت 50797 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 49841 گھروں میں، 40 آئسولیشن سینٹرز میں اور 916 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 816 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 74 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے 1263نئے کیسز میں سے 643 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 267، ضلع جنوبی 171، ضلع وسطی 93، ملیر 71، ضلع غربی 30 اور کورنگی سے 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 181، بدین 46، سانگھڑ 45، تھرپارکر37، ٹھٹھہ 33، جامشورو، عمرکوٹ اور خیرپور 29۔29، ٹنڈو محمد خان 28، مٹیاری 25، میرپور خاص 23، سجاول 12، سکھر 8، لاڑکانہ اور شہید بےنظیر آباد 4۔4، دادو اور کشمور 3۔3 اور گھوٹکی سے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں