سندھ میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کا معاملہ؛ ایس ایچ اوز کو کارروائی کا اختیار مل گیا

سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سندھ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کے حوالے سے ایس ایچ اوز کو بھی کارروائی کا اختیار دیدیا۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں،صنعتوں،دفاتر میں کاروائی پولیس انسپکٹر کرسکےگا۔ اس سے قبل کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کاروائی کا اختیارڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرزکو حاصل تھا۔

پولیس انسپیکٹر،ایس ایچ او سندھ وبائی امراض ایکٹ کی شق 3 کے تحت کاروائی کرسکیں گے۔ پولیس انسپیکٹر ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر نوٹس کا اجرا،ہدایات کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں