سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں کا معاملہ، آئی بی اے سکھر نے مرحلہ وار ٹیسٹ لینے کا اعلان کر دیا

محکمہ تعلیم سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں کے معاملے پر آئی بی اے سکھر کی جانب سے مرحلہ وار ٹیسٹ لینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں جونیئر اسکول ٹیچر کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 32 ہزار 5سو10 جونیئر الیمنٹری اسکول ٹیچر بھرتی کیے جائیں گے جبکہ 14 ہزار 39 پرائمری اسکول ٹیچر بھرتی کیے جائیں گے۔

مجموعی طور پر بھرتیوں کے لیے 3 لاکھ 72 ہزار سے زائد امیدوار ٹیسٹ دیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کے اضلاع میں جے ای ایس ٹی بھرتیوں کے ٹیسٹ کا آغاز 13 ستمبر سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں