سندھ حکومت کی جانب سے لیاقت علی خان کے بیٹے کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ اکبر علی خان کے روزہ مرہ اخراجات بھی سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔
https://twitter.com/murtazawahab1/status/1422171608907669506?s=20

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم کی فیملی کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔اور ان کے علاج معالجہ کے لیے جو اخراجات آئیں گے وہ سندھ حکوت برداشت کرے گی .

گزشتہ دنوں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لیاقت علی خان کے بیٹے کی عیادت کی تھی۔

صدر مملکت اکبر لیاقت علی خان کے گھر پہنچے تھے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی عیادت بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں