سماجی و معاشرتی ترقی کیلئے خواتین کی تعلیم کلیدی اہمیت کی حامل ہے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے خواتین کے ساتھ ہونے والے دو واقعات سے بہت تکلیف پہنچی ۔ خواتین کے تحفظ کیلئے فرد، ریاست اور معاشرہ اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کتاب ’’دختران پاکستان‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ مسلم معاشرے میں خواتین کو خاص مقام حاصل ہے ۔ اسلام میں خواتین کے احترام کی خاص تلقین فرمائی گئی ہے ۔

اپنے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کو جلد سزا دینے کی ضرورت ہے ۔ خواتین کے معاشرتی تحفظ سے متعلق قوانین موجود ہیں تاہم ان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔انکا کہنا تھا کہ ترقیاتی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہونے کیلئے بلندہمت و حوصلہ ضروری ہے ۔ سماجی و معاشرتی ترقی کیلئے خواتین کی تعلیم کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں