سعودی عرب نے ای عمرہ ویزے کے اجرا کا طریقِہ کار جاری کردیا

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے ای عمرہ گیٹ کے ذریعے ویزے کے اجرا کا طریقِہ کار جاری کردیا۔

ایسے ممالک جہاں سے آنے پر پابندی نہیں ہے وہاں سے زائرین عمرہ گیٹ کے ذریعے عمرہ ویزے کی کارروائی کرسکیں گے۔

سعودی اخبار عاجل 24 کے مطابق وزارت حج نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک کے شہری جہاں سے مملکت آمد پر کوئی پابندی نہیں، زائرین درج ذیل کارروائی کرکے عمرہ ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔ای عمرہ گیٹ وزٹ کریں۔

زائر، وزارت حج و عمرہ کی لائسنس ہولڈر ٹریولنگ ایجنسی یا کمپنی کا انتخاب کرے۔

زائر مناسب پیکیج اختیار کرے۔

زائر پیکیج کی رقم ادا کرے (پیکج رہائش اور ٹرانسپورٹ جیسی بنیادی سہولیات پر مشتمل ہوگا)

عمرہ زائر ٹریولنگ ایجنسی یا متعلقہ کمپنی کے دفتر جا کر اپنا پاسپورٹ پیش کرے اور وہاں عمرہ پروگرام سے متعلق متعلقہ فارم پُر کرے۔ نیز اپنے وطن سے ارضِ مقدس روانگی اور وہاں سے واپسی کی تاریخ کا بھی تعین کرے۔

سفر سے قبل عمرہ ویزے کے اجرا کی درج ذیل شرائط پوری کرنا ضروری ہیں۔

زائر کا آمد و رفت کا ٹکٹ کنفرم ہو۔

زائر میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرچکا ہو۔

زائر مملکت میں منظور شدہ کورونا ویکسین لے کر مصدقہ رپورٹ پیش کرے۔

زائر عمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت کی تاریخ اور وقت کا اصولی وقت حاصل کرے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے توجہ دلائی ہے کہ عمرہ زائر کو پیروی کے لیے اسپیشل نمبر دی جائے گا جسے دکھا کر وہ سعودی وزارت خارجہ کے ماتحت ای ویزا سروس پلیٹ فارم سے عمرہ ویزے کی درخواست پیش کرسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں