ستاروں سے سجے گاسیلیبریٹی پریمیئر لیگ کامیلہ

ڈرامہ اور فلمی ستاروں سے سجا سیلیبریٹی مریمیئر لیگ کا میلہ بدھ 06 اکتوبر سے 10اکتوبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سجے گا۔

تفصیلات کے مطابق سی پی ایل میں شوبز سے وابستہ ستاروں کے ہمراہ گلوکار اور سیاسی شخصیات بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

لیگ میں مجموعی طور پر6ٹیموں کے مابین 9میچز کھیلے جائیں گے،سیلیبرٹیز پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر پرفارم کریں گے۔

لیگ میں راولپنڈی اسٹارز،اسلام آباد نوا،کوئٹہ مارخورز،پشاور ٹائیگرز،لاہور ہیروز اور کراچی رائلز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

راولپنڈی اسٹارز کی کپتانی معروف گلوکار شفقت امانت علی،کوئٹہ مارخورز کی کپتانی معروف اداکار احسن خان،پشاور ٹائیگرز کی کپتانی خلیل الرحمان قمر،لاہور ہیروز کےکپتان اداکار سلیم شیخ،کراچی رائلز کی کپتان اداکار فیصل قریشی اور اسلام آباد نوا کی کپتانی معروف فلم اسٹار معمر رانا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں