شکریہ سام سنگ

سام سنگ کا انٹری لیول اسمارٹ فون گلیکسی اے 03 ایس متعارف

سام سنگ رواں سال کا سستا اسمارٹ فون گلیکسی اے 03 ایس متعارف کرا دیا ہے۔

اس فون کو ایسے صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے جو زیادہ پیسے خرچ کیے بغیر کسی اسمارٹ فون میں مناسب فیچرز کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

یہ فون اس سیریز کے سابقہ ماڈلز سے کافی بہتر ہے۔

گلیکسی اے 03 ایس میں 6.5 انچ کا ٹی ایف ٹی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی 35 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔

فون کی اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

گلیکسی اے 03 ایس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 13 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے۔
اس کے علاوہ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسنگ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

سیلفی اور ویڈیو کالز کے لیے فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں دیا گیا ہے۔

فون کا فنگرپرنٹ اسکینر دائیں جانب پاور بٹن میں ہی نصب ہے۔

اے سیریز کے اس فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ ممکنہ طور پر 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی 3.1 سے کیا گیا ہے جبکہ دیگر فیچرز میں ڈوئل سم سپورٹ، بللیوٹوتھ 5 اور ہیڈ فون جیک نمایاں ہیں۔

اس فون کا 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 155 ڈالرز (25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون 168 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں