ساحل سندر پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کا کام تاحال نا مکمل

شہر قائد کے ساحل سمندر پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسم کی تبدیلی کے باعث بوٹ سے جہاز تک آئرن وائر باندھنے کا کام مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 11 سومیٹر رسے کے ساتھ آئرن وائرجہاز پر باندھا جائیگا جس کے بعد سپورٹ اورجہاز کو گھسیٹنے کے لیے رسے اورآئرن وائر کی مدد لی جائیگی۔

حکام نے مزید بتایا کہ مکنہ طور پر پہلے مرحلے میں جہاز کیلئے منگوائی گئی کرین شپ بارج کو نکالنے کی کوشش کی جائیگی۔

واضح رہے کہ 21 جولائی کی درمیانی شپ بحری جہاز سی ویو پرآکر پھنس گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں