سابق گورنر ننگرہار ن بھی طالبان کی حمایت میں آگئے

کابل: سابق گورنر ننگرہار ضیاء الحق امرخیل نے طالبان کی جانب سے اعلان کردہ امارات اسلامیہ افغانستان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

امارات اسلامیہ افغانستان کی حمایت کا اعلان سابق گورنر ننگرہار ضیاء الحق امرخیل نے طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے اپنی مکمل حمایت کی بھی یقین دہانی کرائی۔

اس سے قبل افغان طالبان کے رہنما خلیل الرحمٰن حقانی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا سے دشمنی میں ہم نے پہل نہیں کی، اب بھی نہیں کر رہے۔ خلیل الرحمٰن حقانی نے کہا کہ امریکا نے ملک سے زیادتی کی تو مجبور ہوکر بندوق اٹھائی۔ان کا کہنا تھا کہ اشرف غنی، امراللہ صالح اور حمد اللّٰہ محب کو بھی عام معافی ہے اب کسی سے دشمنی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ، باہر جانے والوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ باہر نہ جائیں، اپنے ملک کی خدمت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں