سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار عطاءاللہ مینگل انتقال کرگئے

بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ سردار عطا اللّٰہ مینگل 93 برس کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ عطا اللّٰہ مینگل ایک ہفتے سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

خیال رہے کہ عطااللّٰہ مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل کے والد تھے۔

ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عطااللہ مینگل کی تدفین آبائی علاقے وڈ ضلع خضدار میں کی جائیگی۔

سردار عطااللہ مینگل 1929 کو پیدا ہوئے، انھوں نے اپنا بچپن لسبیلہ میں گزارا جبکہ اس کے بعد وہ کراچی منتقل ہوگئے۔

انھیں 25 سال کی عمر میں مینگل قبیلے کا سردار مقرر کردیا گیا تھا۔

سردار عطااللہ مینگل نے 1970 کے پہلے الیکشن میں نیشنل عوامی پارٹی (این اے پی) کے پلیٹ فارم سے حصہ لیا تھا۔

سردار عطااللّہ مینگل نے یکم مئی کو بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

محروم سردار عطااللہ مینگل بلوچستان کے سینئیر سیاسی رہنما تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں