سائرہ بانو اسپتال سے گھر منتقل

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کو طبیعت سنبھلنے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

77 سالہ اداکارہ کو 28 اگست کو سانس کی تکلیف، ہائی بلڈ پریشر اور ہائی شوگر لیول کے بعد ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

دلیپ خاندان کے گزشتہ 21 برس سے ترجمان فیصل فاروقی نے کہا کہ ’سائرہ جی کی طبیعت اب بہتر ہے، اور انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔‘

فیصل فاروقی نے کہا کہ ’سائرہ بانو گھر پر آرام کررہی ہیں، آپ سب کی دعاؤں کا بے حد شکریہ۔‘

خیال رہے کہ سائرہ بانو کے شوہر لیجنڈ اداکار دلیپ کمار رواں سال 7 جولائی کو انتقال کرگئے تھے۔ سائرہ بانو نے 1961میں فلم جنگلی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا جس کے بعد انہوں نے پڑوسن، ہیرا پھیری، دیوانہ اور امن جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی شادی 1966 میں ہوئی تھی اور ان دونوں کی کوئی اولاد نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں