زید علی نے والد اور بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنے نوازائیدہ بیٹے ازیان اور والد کی ایک ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر 3 ملین فالوورز رکھنے والے زید علی کی جانب سے اپنے نوزائیدہ بیٹے ازیان کی دوسری تصویر شیئر کی گئی ہے۔
اس تصویر میں زید کے والد کو بھی اپنے پوتے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

زید علی کی جانب سے یہ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’3 نسلیں ایک تصویر میں۔‘


تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زید کا ننھا سا بیٹا ازیان اپنے دادا کی گود میں موجود ہے جبکہ زید علی اور اُن کے والد ازیان کی جانب خوشی اور بے انتہا محبت سے دیکھ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں