زاہد حفیظ چوہدری آسٹریلیا میں سفیر تعینات، عاصم افتخارنئے ترجمان دفتر خارجہ مقرر

زاہد حفیظ چوہدری کو آسٹریلیا میں ہائی کمشنر تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ فارن سروس کے سینیر افسر اور سفارت کار عاصم افتخار احمد کو دفتر کا نیا ترجمان مقررکیا گیا ہے۔

عاصم افتخاراحمد وزارت خارجہ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ رکھنے والے عاصم افتخار وزارت خارجہ میں مختلف اہم عہدوں پر تعینات رہنے کے علاوہ بیرون ممالک سفارت کاری کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

عاصم افتخار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن میں بطور قونصلر، نائجر میں پاکستانی سفارت کے ناظم الامور کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ انڈونیشیا میں بطور سفیر پاکستان بھی فرائض ادا کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں