رونالڈو کی مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی ، نئی شرٹ کی تصویر شیئر کر دی

دنیا بھر میں مقبول پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی کے بعد اپنی شرٹ کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

رونالڈو کی واپسی پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے مداح بھی بےحد خوش نظر آرہے ہیں اور انہوں نے جشن بھی منایا۔

کرسٹیانو رونالڈ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی شرٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ سے محبت کا اظہار بھی کیا.


فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ کی سائیٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رونالڈو 7 نمبر کی شرٹ زیب تن کیے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

رونالڈو نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپس آگیا ہوں اور اس سے میرا نہ ختم ہونے والا محبت کا رشتہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کلب نے 12.86 ملین پاؤنڈز کے عوض فٹبال کے سپر ہیرو کرسٹیانو رونالڈو سے دو سال کا معاہدہ سائن کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں