رواں برس کیربیئن پریمیئرلیگ میں 9 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے

اس سال ہونے والی کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں پاکستان کے 9 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔

چھبیس اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل 2021 کے لیے ٹیموں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

پاکستان کے حیدر علی جمیکا تھلاواز، وہاب ریاض اور عثمان قادر سینٹ لوشیا کنگز اور یاسر شاہ ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔

جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز آصف علی سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ نوجوان اعظم خان اور فاسٹ بولر محمد عامر بارباڈوس رائلز سے کھیلیں گے۔

قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈرز شعیب ملک اور محمد حفیظ گیانا ایمازون وارئیرز کی جانب سے سی پی ایل کھیلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں