رمیز راجہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا پلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو کل یعنی جمعہ کو ایک تقریب میں اکٹھے کرنے کا پلان بنایا ہے۔

کرکٹرز کے اعزاز میں رکھی جانے والی تقریب میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والے کرکٹرز مدعو ہوں گے اور تقریب کا مقصد میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر کھلاڑیوں کو سراہا جانا ہے ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس تقریب میں قومی کرکٹرز کو کیش پرائز سے بھی نوازا جائے گا جس کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں بھارت کو بھی10 وکٹوں سے یادگار شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں