راولپنڈ ی میں موسلا دھار بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح 5فٹ تک بلند ہوگئی

راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے, نالہ لئی میں پانی کی سطح 5فٹ تک بلند ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔بارش کی وجہ سے ڈھوک کالا خان، شکریال، صادق آباد اور ندیم کالونی کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ لئی میں پانی کا لیول کٹاریاں کے مقام پر 6 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 8 فٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں