راولپنڈی ٹریفک پولیس نے یوم عاشور کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا

یوم عاشور کے موقع پر ٹریفک پولیس کے 786اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

یوم عاشور کے موقع ٹریفک پولیس کے 9ڈی ایس پیز،40انسپکٹرز،510ٹریفک وارڈنز اور227ٹریفک اسسٹنٹ تعینات کیے گئے ہیں۔

دسویں محرم الحرام کو کمیٹی چوک سے اقبال روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا۔

DAVکالج چوک سے ٹریفک ڈائیورشن لگائی جائے گی جہاں سے کالج روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند ہو .

ماتمی جلوس کے نیا محلہ پہنچنے پر DAVکالج چوک سے فوارہ چوک کی طرف کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

یوم عاشور کے موقع پر ماتمی جلوسوں کو ٹریفک کے حوالے سے مکمل اور فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔

یوم عاشور کے دن پبلک سروس ٹرانسپورٹ کوDAVکالج چوک سے واپس بھجوا یا جائے گا۔
مشرق ہوٹل، سٹی صدر روڈ پر ڈائیورشن لگا کر واپس صدر اور موہن پورہ کی طرف موڑا جائے گا۔
یوم عاشور کے دن ناولٹی سینما چوک سے کشمیری بازار ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

شاہ اللہ دتہ روڈ پر ڈائیورشن ہو گی جہاں سے ٹریفک کو ڈھوک دلال،TBہسپتال،پیر ودھائی اور اصغر مال کی طرف بھیجا جائے گا۔

ہملٹن چوک اور بانسوالا چوک پر ڈائیورشن لگا کرڈنگی کھوئی اور جامع مسجد پر ٹریفک کو نہیں آنے دیا جاے گا۔
پیر چوہا چوک پر ڈائیورشن لگا کرقدیمی امام بارگاہ بلتستانیہ کی طرف آنے والی ٹریفک کو مکمل بند کیا جائے گا۔

سیٹلائیٹ ٹاﺅن سے برآمد ہونے والے جلوس کے موقع پر امام بارگاہ یادگار حسینی کے دونوں اطراف ڈائیورشن ہو گی۔

جلوس کے اوقات میں تھانہ نیوٹاﺅن،پنجاب کالج آف کامرس،حیات ولی ہسپتال،عزیز نرسنگ ہوم،بنی چوک جانب کوہاٹی بازار،روشن بیکری، کالی ٹینکی چوک، اصغر مال کالج، بنی مارکیٹ اور دیگر مختلف مقامات پر ٹریفک و متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

ٹریفک اہلکار الرٹ رہ کر اپنی ڈیوٹی کو سر انجام دیتے ہوئے سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔

تمام ٹریفک سٹاف ٹریفک کو متبادل روٹ پر رواں دواں رکھتے ہوئے ٹریفک پلان پر مکمل عملد رآمدکروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں