راحیلہ ٹوانہ نے اپنی جماعت سمیت تحریک انصاف میں شامل

راحیلہ ٹوانہ نے اپنی جماعت پاک وطن پارٹی کو پاکستان تحریک انصاف میں ضم کرکے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم نے راحیلہ ٹوانہ کی پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔
تفصیل کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی راحیلہ ٹوانہ نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کے نظریہ کو سوچ سمجھ کر پارٹی میں شامل ہوئیں، ارباب غلام رحیم کا دور سندھ کے لئے سنہرا دور تھا۔
ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کرپشن کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ سندھ پر خصوصی توجہ ہے۔ پیپلز پارٹی میں مال بٹ رہا ہے جب وہ بند ہو جائے گا تو پی پی والے بھی پارٹی میں شامل ہونگے۔ پیپلز پارٹی نے 2018ء کے الیکشن میں ڈیل کرکے حکومت بنائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں