رئیل می کا 11 جنریشن انٹیل پراسیسر سے لیس پہلا لیپ ٹاپ متعارف

رئیل می کی جانب سے چین، بھارت اور یورپ میں 3 مختلف ایونٹس میں پہلا لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا گیا۔

رئیل می بک (کچھ مارکیٹوں میں اسے رئیل می سلم بھی کہا جائے گا) اس کمپنی کا پہلا لیپ ٹاپ ہے۔

14 انچ کا یہ لیپ ٹاپ بہت پتلا اور کم وزن ہے جس میں انٹیل 11 جنریشن کور پراسیسرز، ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم اور میٹالک بلڈ جیسے فیچرز موجود ہیں۔
14 انچ کے فل اسکرین ڈسپلے میں 2160×1440 پکسل ریزولوشن سپورٹ موجود ہے جبکہ اس کے تحفظ کے لیے کورننگ گوریلا گلاس کوٹنگ کی گئی ہے۔

لیپ ٹاپ کے اندر انٹیل 11 جنریشن کور آئی 3 اور کور آئی 5 کے آپشنز صارفین کو دستیاب ہوں گے جبکہ طاقتور گرافکس سپورٹ بھی موجود ہے۔

لیپ ٹاپ میں ڈوئل فین کولنگ سلوشن موجود ہے تاکہ ڈیوائس زیادہ گرم نہ ہوسکے۔

اسی طرح 8 سے 16 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 4 ایکس ریم اور 256 سے 512 جی بی ایس ایس ڈی اسٹوریج اس ڈیوائس کا حصہ ہے۔

لیپ ٹاپ میں ایک ٹائپ سی یو ایس بی 3، ایک ٹائپ سی یو ایس بی 4/تھنڈر بوللٹ پورٹ، ایک اے یو ایس بی 3 اور ایک ہیڈ فون جیک پورٹ موجود ہے جبکہ وائی فائی 6 سپورٹ کے ساتھ اسٹیریو اسپیکرز بھی موجود ہیں۔

کمپنی کے مطابق ابھی ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم لیپ ٹاپ میں دیا گیا ہے مگر ونڈوز 11 متعارف کرائے جانے کے بعد اسے مفت اپ گریڈ کیا جائے گا۔

رئیل می نے پی سی کنکٹ فیچر بھی دیا ہے تاکہ صارفین رئیل می فونز کے ذریعے بھی لیپ ٹاپ کو کنٹرول کرسکیں۔


رئیل می بک میں 54Wh بیٹری موجود ہے جو کمپنی کے مطابق سنگل چارج پر لگاتار 11 گھنٹے کام کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔

لیپ ٹاپ کے ساتھ 65 واٹ چارجر دستیاب ہوگا اور محض 30 منٹ میں بیٹری کو صفر سے 50 منٹ تک چارج کردے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ لیپ ٹاپ رئیل می 30 واٹ ڈارٹ چارج سلوشنز سے بھی چارج کیا جاسکتا ہے جو اس کمپنی کے فونز کے لیے ہے۔

رئیل می بک کا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا انٹیل کور آئی تھری ماڈل بھارت میں 632 ڈالرز (ایک لاکھ 3 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کور آئی 5 کا 8 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والا ورژن چین میں 663 ڈالرز (ایک لاکھ 9 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 16 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والا لیپ ٹاپ 725 ڈالرز (ایک لاکھ 19 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں