دہلی کے اسکولز ایک ہفتے کے لیے بند ، وجہ کورونا نہیں کچھ اور؟

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے۔

نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ سوموار سے اسکول ایک ہفتے کے لیے بند رہیں اور اسکولوں کی کلاسیں ورچوئل ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکول اس لیے بند کیے جا رہے ہیں کہ بچوں کو آلودہ ہوا میں سانس نہ لینا پڑے ۔اسکول بند کرنے کا فیصلہ نئی دلی میں فضائی آلودگی کے خطرناک حد تک بڑھ جانے کے باعث کیا گیا ہے۔

بھارت کے مرکزی آلودگی کنٹرول ادارے کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز نئی دلی میں ائیر کوالٹی انڈیکس کے 500 کے پیمانے میں آلودگی 437پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں