دہشتگردی اور سی پیک سے متعلق چین کے تحفظات دورکیےجائیں، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہورہا، سکیورٹی صورت حال بہتر بنانےکےلیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل ضروری ہے۔

ٹھٹہ میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور سی پیک سے متعلق چین کے تحفظات بھی دورکیے جائیں۔

بلاول نےحکومت سے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ کسی کو بھی پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کےلیے استعمال کرنے نہیں دیں گے۔

حکومتی کارکردگی کےبارے میں بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت کی تین سال کی کارکردگی تاریخی غربت،بیروزگاری اور مہنگائی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینےکا اعلان کیا تھا، نوکری دینےکے بجائے 3 سال میں سندھ کے لوگوں سے نوکریاں چھین لیں، 50 لاکھ گھر دینےکا وعدہ کیا تھا لیکن غریبوں کے سر سے چھت چھین لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں