دوسرا ٹی 20 ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج گیانا میں کھیلا جارہا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شرجیل خان، محمد حفیظ، فخر زمان، صہیب مقصود، شاداب خان، حسن علی، شاہین آفریدی، عثمان قادر اور محمد وسیم جونیئر پر مشتمل ہے۔

جارح مزاج بلے باز اعظم خان سر پر گیند لگنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ صہیب مقصود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجہ کے ختم کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں