حکومت کسانوں کو وافر فنڈز فراہم کررہی، اے ڈی سی

زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی اٹک کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) اٹک مر ضیہ سلیم نے اجلاس کی صدار ت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) اٹک اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (توسیع) کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع میں کسان پیکیج کے تحت جاری سکیموں کا جائزہ لیا گیااور ان پر عمل درآمد کی رفتار کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے وافر مقدار میں فنڈز فراہم کررہی ہے اور کسانوں کی سہولت کے لئے انہیں مالی معاونت کے علاوہ ہر قسم کی فنی معاونت بھی فراہم کررہی ہے تاکہ کسانو ں کی معاشی حالت کو بہتر بنایا جاسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں