حکومت کا افغانستان میں پھنسے صحافیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کافیصلہ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغان مسئلے کے پیش نظر اہم ویزہ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے افغانستان میں پھنسے صحافیوں کیلئے ویزاپالیسی میں نرمی کافیصلہ کیاہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں صورتحال تبدیل ہورہی ہے ا ورجوصحافی افغانستان چھوڑناچاہتے ہیں وہ پاکستان کاویزااپلائی کریں،وزارت داخلہ بین الاقوامی صحافیوں اور کارکنان کو ترجیحی بنیادوں پر ویزا جاری کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویزا نرمی کا اعلان افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں